Shahzad Afzal
http://www.pakistanprobe.com/
Exploring Pakistan - A true identity of Pakistan. We have created this blog as a reservoir of information, entertainment, and news on the more interesting aspects of Pakistan. Some of the material we post will be of our own research, or submitted by others or linked from other sites on the net. Our goal is to create a site that allows users to read interesting things about Pakistan. [We are not on the payroll of any political organizations, nor do we have some secret political agenda.]
CIA |
کچھ عرصہ قبل انٹرنیٹ پر دو امریکنوں کے درمیان ایک مزاحیہ طرز کا مکالمہ کافی جگہ شائع ہوا جس میں دونوں امریکی مستقبل کی کسی وقت میں پاکستان کو دنیا کے امیر ترین روپ میں دیکھتے ہیں اور پاکستان کا ویزہ حاصل کرنے کے خواب دیکھتے ہیں۔ وہ مکالمہ کسی پاکستانی کی ہی تخلیق تھا جسے پڑھ کر میں نے بے اختیار ٹھنڈی سانس لی اور سوچا کاش حقیقت میں ایسا ہی ہو۔
لیکن آج ایک پاکستانی صاحب سے ملاقات کے بعد ان کے پر اثر دلائل سننے اور انٹرنیٹ پر چند ریسرچ رپورٹس دکھانے کے بعد مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اگر پاکستان چاہے تو وہ واقعی مستقبل میں دنیا کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ پاکستان کے سیاستدان اور پاکستان کا میڈیا ہے۔
سیاست دان اس لیے کہ وہ بیرونی طاقتوں کے پے رول پر پاکستان کو مسلسل تباہی اور بربادی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ پاکستان میںمصنوعی مسائل اور مصنوعی طور پر وسائل کی قلت پیدا کر کے عوام کو روٹی اور پیٹ کے چکر سے ہی باہر نہیں نکلنے دیا جا رہا۔ اور ذمہ دار کوئی ایک حکومت نہیں بلکہ گزشتہ کئی دھائیوں کی حکومتیں بیرونی طاقتوں کی اس سازش کی ایک کڑی رہی ہیں۔ اور میڈیا اس لیے کہ، وہ مسلسل غیر ضروری مسائل اور چٹ پٹے موضوعات پر پاکستان کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ میڈیا سے وابستہ بیشتر افراد صحیح حقائق کو جانتے ہیں مگر وہ خاموش ہو جاتے ہیں یا خاموش کرا دیے جاتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ پاکستان دنیا کا ایک امیر ترین ملک کیسے ہے؟ اس سوال کا جواب یہ کہ پاکستان میںدنیا بھر کے قدرتی وسائل اور معدنیات موجود ہیں۔ ان معدنیات میں کوئلہ، تیل، تانبا اور قدرتی گیس شامل ہیں۔ ان میںزیادہ تر وسائل تر بلوچستان میں ہیں۔ لیکن دیگر علاقوں پنجاب اور سندھ میںبھی موجود ہیں۔ ان وسائل کے متعلق جاننے کے لیے کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں فقط گوگل سرچ ہی کافی ہے۔
پاکستان میں موجود کوئلے کے ذخائر سے بجلی بنانے کے موضوع پر ڈاکٹر ثمر مبارک کئی بار مختلف ٹی وی پروگرامز میں بات کر چکے ہیںمگر کوئی بھی انہیںوسائل مہیا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ بلکہ حکومتی عہدیدار مسلسل وسائل کی کمی کا رونا رو رو کر پاکستان کو بھکاری بنانے پر تلے ہوے ہیں۔ کبھی چین سے تو کبھی سعودی عرب سے اور کبھی امریکہ سے امداد کے لیے بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔
Blog: |
Pakistan Probe Blog |
Topics: |
Entertainment, News, Fun |